وزیرتوانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ حکومت سستی بجلی کی پیداوار پر غور کررہی ہے۔
انہوں نے آج(جمعرات کو) اسلام آباد میں بین الاقوامی پن بجلی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سستی بجلی پیدا کرنے کیلئے قابل تجدید توانائی کا استعمال ناگزیر ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اگر اوپن مارکیٹ میں مسابقتی بولی کے ذریعے سستی پن بجلی کا منصوبہ سامنے آتا ہے تو حکومت کو اس پر کوئی اعتراض نہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت صارفین کے مفادات کا تحفظ کریگی۔ انہوں نے کہا حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں پر نظرثانی کے ذریعے گیارہ کھرب روپے کی بچت کی ہے۔