Friday, 10 January 2025, 07:27:27 am
 
اس سال کھاد کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں ہوگی:رانا تنویر
January 09, 2025

صنعتوں او ر پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کھاد کے بارے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اس سال کھاد کی سپلائی میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔

کمیٹی میں کہا گیا کہ کھاد کے سارے پیداواری پلانٹس موثر طریقے سے کام کررہے ہیں۔ رانا تنویر حسین نے کھاد کی قیمتوں میں استحکام پر اطمینان ظاہر کیا اورزور دیا کہ اس سے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچے گا۔ اجلاس کے دوران یہ بات بھی مشاہدے میں آئی کہ مقامی کھاد کی قیمتیں بین الاقوامی قیمتوں سے کم ہیں۔ صنعتوں اور پیداوار کے وزیر نے کہا کہ کھادوں کے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کھاد کے پلانٹس کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ٹیکنالوجی کو بڑھائیں۔