Thursday, 09 January 2025, 10:39:07 pm
 
پاکستان کا جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کم کرنے کیلئے مذاکرات پر زور
January 09, 2025

پاکستان نے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کم کرنے کے لئے مذاکرات پر زور دیا ہے۔

سلامتی کونسل میں جوہری عدم پھیلائو پر بریفنگ کے دوران ایک بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا کہ ان کا ملک جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے مقصد کی حمایت کرتا ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ ایک طرف میزائل تجربات اور دوسری طرف زبردستی اور دھمکیوں جیسی اشتعال انگیزی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کوریا یا کسی اور جگہ جوہری ہتھیاروں کے مزید تجربات کی مخالفت کرتاہے۔