وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ پاکستان اوربرطانیہ کے دفاعی تعلقات عالمی امن و سلامتی کے مشترکہ مقاصد سے ہم آہنگ ہیں۔
انہوں نے یہ بات پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی۔وفاقی وزیرنے کہاکہ برطانیہ میں مقیم بڑی تعداد میں پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کرداراداکررہے ہیں۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ متعلقہ فورمزکے ذریعے جاری دفاعی تعاون کے نتیجے میں دونوں ملکوں کے درمیان اس شعبے میں نمایاں پیشرفت ہوگی۔