مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی وزارت نے پانچ ہزار خالی نشستوں کیلئے کل سے حج درخواستیں طلب کی ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان محمد عمر بٹ نے آج ایک بیان میں کہاکہ درخواستیں پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول کی جائیںگی ، تمام مقررہ بینک وصول کی گئی درخواستیں روزانہ حج پورٹل پر اپ لوڈ کریںگے۔
ترجمان نے بتایا کہ نئے درخواست گزار پہلی دو اقساط کے طورپر چھ لاکھ روپے جمع کرائیں گے تاہم قربانی یا علیحدہ کمرے کیلئے اضافی رقم ادا کرنا ہوگی۔
محمد عمر بٹ نے بتایا کہ بقیہ خالی نشستیں پرہونے کے فوری بعد حج درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ بند کردیاجائے گا ۔