Friday, 10 January 2025, 07:09:12 am
 
عالمی برادری دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرے، وزیرداخلہ
January 09, 2025

وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے عالمی برادری کو چاہیے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے ملکر حکمت عملی وضع کرے۔

انہوں نے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کسی غیرملکی باشندے کو پاکستان میں غیر قانونی طورپر قیام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

امریکی سفیر نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی مذمت کی۔