فائل فوٹو
وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اﷲ تارڑ نے کہا ہے کہ مذہب معاشروں میں احتجاجی مظاہرے پرامن طورپر ہوتے ہیں اورمعمولات زندگی مفلوج ہوئے بغیر کام جاری رہتا ہے۔
انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈا پور نے بالاآخر احتجاج کا درست طریقہ اختیار کرلیا ہے۔
عطاء اﷲ تارڑ نے کہا یہ بات قابل ستائش ہے کہ علی امین گنڈا پور نے دس ماہ میں پہلی بار احتجاج کا درست طریقہ اپنا یا ہے انہوں نے کہا بہتر ہوتا کہ وزیراعلی چھبیس نومبر اور نومئی کو تشدد اور جلاء وگھیراؤ کے بجائے اسی طرح پرامن طورپر احتجاج کرتے۔