Thursday, 09 January 2025, 11:00:52 pm
 
شام میں حالیہ سیاسی پیشرفت حالات کو معمول پرلانے کا موقع فراہم کر رہی ہے:منیر
January 09, 2025

اقوام متحدہ میں پاکستان نے اسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں سیاسی شمولیت اور نمائندہ طرز حکمرانی پر زور دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام میں حالیہ سیاسی پیشرفت حالات کو معمول پرلانے اورامن واستحکام کی بحالی کا موقع فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اورسلامتی کونسل کو شام کے اندراورخصوصاً ملک کے غیرآبادعلاقوں میں دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنا چاہیے۔منیر اکرم نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ شام کے نئے حکام کو اداروں کی بحالی اور تباہ حال ملک کی جلد از جلد تعمیر نو کے منصوبوں پر عمل درآمد میں مددفراہم کرے۔انہوں نے شام کے بڑے انسانی بحران سے فوری اور غیر مشروط طور پر نمٹنے کی ضرورت پر زوردیا۔