Thursday, 09 January 2025, 10:31:47 pm
 
اسلامی معاشرے میں لڑکیوں کی تعلیم، مشکلات اور مواقع کے موضوع پر کانفرنس ہفتہ کو شروع ہوگی
January 09, 2025

اسلامی معاشرے میں لڑکیوں کی تعلیم، مشکلات اور مواقع کے موضوع پر دوروزہ کانفرنس ہفتہ کو اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

کانفرنس کے انعقاد کا مقصد دنیا بھر کے اسلامی معاشرے میں لڑکیوں کی تعلیم کیلئے مشکلات سے نمٹنا اور افہام وتفہیم کے ذریعے ان مسائل پر قابو پانے کیلئے قابل عمل حل تلاش کرنا ہے۔اس کانفرنس کے ذریعے اعلیٰ سطح کے مذاکروں اور اشتراک عمل کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم بھی میسر آئے گا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف افتتاحی تقریب میں کلیدی خطاب کریں گے۔