Tuesday, 08 September 2026, 03:18:49 pm
 
وزیراعلیٰ پنجاب کا ضلعی سطح پر خصوصی روڈ مینٹیننس سکواڈ قائم کرنے کی ہدایت
September 08, 2026

پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ضلعی سطح پر خصوصی روڈ مینٹیننس سکواڈ قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کرنے اور منظور شدہ ڈیزائن، تعمیراتی سامان اور تکنیکی معیار پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے شہر کے داخلی راستوں کیلئے جدید ڈیزائن، بہتر لینڈسکیپنگ اور مناسب پارکنگ، صحت و صفائی اور ٹریفک انتظامات کے ساتھ فوڈ اسٹریٹس قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔