Tuesday, 08 September 2026, 04:08:43 pm
 
چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا جوہری تحفظ ، سلامتی کا بین الاقوامی معیاربرقراررکھنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ
September 08, 2026

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور نے جوہری تحفظ اور سلامتی کا بین الاقوامی معیاربرقراررکھنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ ویانا میں جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں پاکستان کا قومی بیان پڑھ کرسنارہے تھے۔

چیئرمین پی اے ای سی نے جوہری تنصیبات کے محفوظ اور بحفاظت آپریشن کے پاکستان کے پانچ عشروں کو اجاگر کرتے ہوئے اسے جوہری تحفظ اور سلامتی کے مضبوط مقامی نظام کا مظہر قراردیا۔