Tuesday, 08 September 2026, 04:09:32 pm
 
حکومت نے آج کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا
September 08, 2026

حکومت نے آج کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے بہتر پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو اکیاسی روپے ستتر پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔

اسی طرح پٹرول کی فی لٹر قیمت بارہ روپے نوے پیسے اضافے کے بعد تین سو اٹھاون روپے ستتر پیسے فی لٹر مقررکی گئی ہے۔