Tuesday, 08 September 2026, 03:17:37 pm
 
پنجاب بھر میں یومِ دفاع پر جذب حب الوطنی کے اظہار کیلئے شاندار تقریبات کا انعقاد
September 08, 2026

پنجاب بھر میں یومِ دفاع و شہدا کے موقع پر جذب حب الوطنی کے اظہار اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے شاندار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔

صوبے کے مختلف شہروں میں منعقدہ تقریبات میں شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

گورنر پنجاب، صوبائی وزرا اور اعلی عسکری و سول حکام نے یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔

لاہور میں منعقدہ تقریب میں شہدا کے ورثا، غازیانِ وطن، افسران و جوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

گوجرانوالہ اور بہاولپور میں جدید عسکری ہتھیاروں اور سازوسامان کی نمائشیں بھی منعقد کی گئیں، جن میں طلبہ اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔

طلبہ نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے اپنے ملی جوش و جذبے کا اظہار کیا۔

یومِ دفاع کی مناسبت سے لودھراں، میلسی، اوکاڑہ، پاکپتن اور رحیم یار خان میں بھی شہدا کی قبروں پر حاضری دی گئی اور فاتحہ خوانی کی گئی۔

اس موقع پر شہریوں نے کہا کہ شہدا کی لازوال قربانیوں نے پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور ان کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر و اعزاز ہیں۔