Tuesday, 08 September 2026, 04:10:28 pm
 
کیرن تا اپرنیلم روڈ،گیاری سیکٹر(سیاچن) میں شہید ہونے والے سپاہی محمدارشد خان کے نام سے منسوب
September 08, 2026

وادی نیلم کے عوام کی خواہش پر کیرن تا اپر نیلم روڈ کو گیاری سیکٹر، سیاچن میں شہید ہونے والے سپاہی محمد ارشد خان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔

اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں جی او سی مری نے خصوصی شرکت کی، جبکہ شہید سپاہی محمد ارشد خان کے اہلِ خانہ، سول و عسکری حکام اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔

تقریب کے دوران شہید سپاہی محمد ارشد خان کی عظیم قربانی کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

سپاہی محمد ارشد خان نے سات اپریل دو ہزار بارہ کو گیاری سیکٹر، سیاچن میں دفاعِ وطن کے دوران جامِ شہادت نوش کیا تھا۔

اس موقع پر اہلِ علاقہ نے سڑک کو شہید سپاہی محمد ارشد خان کے نام سے منسوب کرنے پر متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کیا۔

شرکا نے اس اقدام کو شہید محمد ارشد خان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت اور ان کی لازوال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھنے کی خوبصورت کاوش قرار دیا۔