وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں سی ڈی اے سہولت مرکز کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر اور بروقت سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سہولت مرکز کے نظام کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کیا جائے۔
محسن نقوی نے عوام کو یقین دلایا کہ ایک ماہ کے اندر سہولت مرکز میں واضح بہتری نظر آئے گی۔