Wednesday, 08 July 2026, 11:31:12 pm
 

مزید خبریں

 
سستی اور پائیدار توانائی کے فروغ کے لیے شمسی توانائی کا فروغ قومی توانائی کا اہم جزو ہے، وزیراعظم
July 08, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شمسی توانائی کے ذریعے صاف، سستی اور پائیدار توانائی کا فروغ قومی توانائی پالیسی کا ایک اہم جزو ہے۔

وہ  اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے 100میگاواٹ کے شمسی توانائی منصوبے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

شہباز شریف نے کہا کہ 100 میگاواٹ کا شمسی توانائی منصوبہ وفاقی حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک تحفہ ہے۔

انہوں نے پاور ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت، رواں سال دسمبر تک 499 سرکاری عمارتوں کی چھتوں پر بیٹری سٹوریج سمیت 18 میگاواٹ کے سولر سسٹمز نصب کیے جائیں گے۔