Wednesday, 08 July 2026, 11:27:57 pm
 

مزید خبریں

 
کارگو طیارہ لاپتہ، وزیراعظم کی سرچ اینڈ ریسکیو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت
July 08, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شارجہ سے کراچی آنے والے نجی کارگو طیارے کے بحیرہ عرب میں گر کر لاپتہ ہونے کے افسوسناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے طیارے میں سوار عملے کے پانچ ارکان کے اہل خانہ سے بھی دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے پاکستان سول ایوی ایشن، پاک بحریہ اور پاکستان ائیر فورس کو بحیرہ عرب میں سرچ اینڈ ریسکیو کی کارروائیاں تیز کرنے اور تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔