سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
انہوں نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور بات چیت اور سفارت کاری کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کوششیں آگے بڑھانے پر زور دیا۔
سعودی سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا، جن میں 'R-4' اور 'اسلام آباد مفاہمتی یادداشت' کے ذریعے ثالثی کا اہم کردار شامل ہے۔
انہوں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔