Thursday, 09 July 2026, 12:49:13 am
 

مزید خبریں

 
صدر زرداری نے کرغزستان کے قومی تاریخی ورثے کو سراہا
July 08, 2026
صدر آصف علی زرداری نے جمہوریہ کرغزستان کے سرکاری دورے کے دوران وہاں کے قومی تاریخی ورثے کو سراہا  ہے۔   انہوں نے کرغز پارلیمنٹ کے اسپیکر کے ساتھ ایک اہم ملاقات بھی کی جس کا مقصد گہرے سیاسی خیر سگالی کے جذبات کو ٹھوس معاشی اور پارلیمانی تعاون میں تبدیل کرنا تھا۔

صدر نے 'اتا بیت' (Ata-Beit) میموریل کمپلیکس کا دورہ کیا جو چونگ-تاش (Chong-Tash) میں واقع ایک اہم تاریخی مقام اور کرغزستان کی قومی شخصیات کی آخری آرام گاہ ہے۔

اس کے بعد انہوں نے اتا بیت میموریل میوزیم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کرغزستان کے خودمختاری کے سفر کی عکاسی کرنے والے تاریخی نوادرات کا مشاہدہ کیا؛ اس میں نامور کرغز مصنف چنگیز آئتماتوف کیلئے مختص یادگاری گوشہ بھی شامل تھا۔جنہیں وہیں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیںاسپیکر ماماتالیف مارلین عبد الرحمانووچ نے کرغز پارلیمنٹ کے ممتاز اراکین کے ہمراہ صدر زرداری سے ملاقات کی۔