وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر KOLOKOLTSEV سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران، انہوں نے پاکستان ۔ روس تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور موجودہ علاقائی صورتحال کے علاوہ دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے انسداد منشیات، دہشت گردی اور سائبر جرائم کی روک تھام اور مشترکہ پولیس مشقوں کے حوالے سے تعاون پر بھی بات چیت کی۔
انہوں نے خطے بالخصوص افغانستان میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورکس کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے پر بھی غور کیا۔
دونوں وزرا نے باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے پر اتفاق کیا۔