Wednesday, 08 July 2026, 11:28:52 pm
 

مزید خبریں

 
پاکستان، چین کا سٹرٹیجک شراکت داری مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
July 08, 2026

پاکستان اور چین نے اپنی سٹرٹیجک شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اعادہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں چین کے پبلک سکیورٹی کے نائب وزیر اور سپشل سروس بیورو کے سربراہ Ling Zhifeng سے ملاقات میں کیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان، چین کے ساتھ سکیورٹی تعاون مزید مستحکم کرنے کا خواہشمند ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے سپشل پروٹیکشن پولیس فورس قائم کی گئی ہے۔

چینی نائب وزیر برائے پبلک سکیورٹی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

انہوں نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔