صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے چین میں مٹی کے تودے گرنے اور شدید بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے صدر شی جن پنگ، چین کی حکومت اور عوام، بالخصوص سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔