پاکستان نے کیوبا پر عائد اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں " امریکہ کی جانب سے کیوبا پر عائد اقتصادی، تجارتی اور مالیاتی پابندیوں کے خاتمے کی ضرورت" کے عنوان سے ہونے والے دوسرے مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سفیر نے کہا کہ پابندیوں کا خاتمہ نہ صرف کیوبا کے عوام کو درپیش انسانی مشکلات میں کمی لانے میں مددگار ہوگا، بلکہ انہیں ترقی اور خوشحالی کے حق سے مستفید ہونے کا موقع بھی فراہم کرے گا، جبکہ کثیرالجہتی تعاون اور بین الاقوامی اشتراک کے اصولوں کو بھی تقویت ملے گی۔