پاکستان اور سری لنکا نے انسدادِ منشیات کے حوالے سے مؤثر روابط اور پولیس ٹریننگ کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کے سری لنکن ہم منصب آنند وجے پالا کے درمیان نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات کے دوران طے پایا۔
اس موقع پر غیرقانونی امیگریشن اور جعلی پاسپورٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
دونوں وزراء نے جرائم پیشہ افراد کے نیٹ ورکس اور منی لانڈرنگ کی روک تھام کے حوالے سے ایم او یو پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر پاکستان اور سری لنکا کی وزارت داخلہ کے درمیان تعاون بڑھانے کیلئے جوائنٹ ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ملاقات میں ویزہ سے متعلق ایشوز کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔