وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے جدید قانونی چیلنجوں سے نمٹنے کی خاطر عدلیہ کیلئے خصوصی تربیت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اسلام آباد میں جوڈیشل فیلوشپ پروگرام میں شریک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عدلیہ کیلئے ٹیکنالوجی کے قوانین، تجارتی تنازعات اور تنازعات کے متبادل حل میں مہارت تیزی سے ناگزیر ہوتی جا رہی ہے۔
انہوں نے نظام عدل کی استعداد میں اضافے اور قانونی اصلاحات کیلئے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔