Thursday, 09 July 2026, 12:46:43 am
 
وزیراعلیٰ پنجاب نے 'اپنا گھر، محفوظ گھر' پروگرام کی منظوری دے دی
July 08, 2026

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیر محفوظ مکانات کے باعث ہونے والے حادثات سے بچاؤ کیلئے 'اپنا گھر محفوظ گھر' پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔

یہ منظوری آج لاہور میں ایک اجلاس کے دوران دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک لاکھ اسّی ہزار سے زائد بے گھر خاندانوں کیلئے بلا سود قرضوں کی منظوری دی گئی ہے جبکہ ایک لاکھ ستر ہزار خاندانوں میں قرضے پہلے ہی تقسیم کیے جا چکے ہیں۔