Wednesday, 01 July 2026, 02:04:38 am
 
پنجاب بھر میں کھلے مقامات پر ڈرون اڑانے پر پابندی عائد
June 29, 2026

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں کھلے مقامات پر ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق ہالز اور مارکیٹوں میں تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون اڑانے کے محدود استعمال کی اجازت ہے۔

انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔