وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں ترقی کیلئے دیہی معیشت کی ترقی ناگزیر ہے۔
دیہی ترقی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے پاکستان کی ترقی کیلئے دیہی آبادی کی جانب سے ادا کیے جانے والے کلیدی کردار کو سراہا۔
انہوں نے دیہی آبادی کو تعلیم، ہنر کی ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کر کے بااختیار بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔