Wednesday, 01 July 2026, 02:07:21 am
 
وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، 3 بڑے طبی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
June 25, 2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں صوبے کے تین بڑے طبی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ان منصوبوں کا افتتاح آئندہ دو ماہ کے دوران متوقع ہے۔

وہ آج لاہور میں خصوصی صحت کے محکمے کے اجلاس کی صدارت کر رہی تھیں۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح آئندہ ماہ کی 15 تاریخ کو جبکہ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کا افتتاح آئندہ ماہ کی 31 تاریخ کو کیا جائے گا۔

جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح 15 اگست کو کیے جانے کا امکان ہے۔