Wednesday, 01 July 2026, 12:30:53 am
 
لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے کم از کم چودہ بچے جاں بحق
June 30, 2026

آج لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے کم از کم چودہ بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور تلاش اور بچاؤ کی کارروائی شروع کی۔

جاں بحق اورزخمی بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

اُدھر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں چھت گرنے کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے آج اپنے الگ الگ بیانات میں حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے درجات کی بلندی، سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کی دعا کی۔

انہوںنے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات اور علاج فراہم کیا جائے۔