انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کی وفاقی وزیر شزہ فاطمہ خواجہ نے اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے جنیوامیں گلوبل ڈائیلاگ آن آرٹیفیشل انٹیلیجنس گورننس کے دوران ملاقات کی۔
ملاقات میں بین الاقوامی تعاون اور عالمی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
دونوں رہنماؤں نے عالمی چیلنجوں خصوصاً مصنوعی ذہانت کواستعمال میں لانے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے علاقائی اور عالمی امن و استحکام کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کی قیادت اور کوششوں کوتسلیم کیا۔