خیبر پختونخوا اُمور کے بارے میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی خان نے خیبر پختونخوا اسمبلی سے حال ہی میں منظور ہونے والے اس بل کو مسترد کر دیا ہے جس کے تحت منتخب نمائندوں کی مراعات میں اضافہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس قانون سازی کو واپس لیا جانا چاہیے۔
اختیار ولی خان نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خیبر پختونخوا میں تعلیم، صحت، زراعت اور دیگر شعبوں پر زیادہ فنڈز خرچ کرے۔