Friday, 19 April 2024, 06:41:02 pm
چین پاکستان اقتصادی راہداری سے خطے کے تمام ممالک کو فائدہ پہنچے گا:احسن
April 08, 2023

منصوبہ بندی وترقی کے وزیراحسن اقبال نے کہاہے کہ اگرچہ چین پاکستان اقتصادی راہداری ایک دوطرفہ منصوبہ ہے تاہم اس سے خطے کے تمام ممالک کوفائدہ پہنچے گا۔چائنااکنامک نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سی پیک سے نہ صرف پاکستان کوبلکہ دیگرملکوں کو بھی مختلف شعبوں میں ترقی کے مواقع میسرہوںگے۔منصوبہ بندی کے وزیرنے کہاکہ جنو ب مشرقی ایشیائی مشرقی وسطی اورافریقی ممالک بھی سی پیک کے ساتھ منسلک ہونے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں میں نمایاں پیشرفت ہورہی ہے جس سے ہمیں توانائی کے بحرا ن پرقابوپانے اوربنیادی ڈھانچے کو بہتربنانے میں کافی مددمل رہی ہے۔احسن اقبال نے کہاکہ ایک خطہ ایک شاہراہ سمیت علاقائی تعاون کے دیگرمنصوبوں کے تحت پاکستان، چین اوردیگرملکوں کے درمیان تجارت کے شاندارمواقع دستیاب ہوںگے۔