سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دس خوارج کو ہلاک کر دیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ایک گروہ نے سکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملے کی کوشش کی جسے بروقت
کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ خوارج مارے گئے۔
ایک اور کارروائی ضلع دیر میں کی گئی، جہاں سکیورٹی فورسز نے مزید دو خوارج کو ہلاک کر دیا۔