Saturday, 22 August 2026, 05:09:52 am
 

مزید خبریں

 
اسلام آباد آئی ٹی پارک نوجوانوں کوعالمی معیار کی سہولیات فراہم کرے گا،شزا فاطمہ
August 07, 2026

انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات کی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک نوجوان ماہرین اور کاروباری افراد کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرے گا۔

انہوں نے یہ بات زیرِ تعمیر اسلام آباد انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کے دورے کے دوران کہی، جہاں انہوں نے ملک کے سب سے بڑے انفارمیشن ٹیکنالوجی مرکز کی تیاری پر جاری کام کا جائزہ لیا۔

شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ آئی ٹی پارک ملک کے انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبے کو مزید مضبوط بنائے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔