Wednesday, 08 July 2026, 11:28:42 pm
 
بتیسویں ویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2026 لاہور میں کامیابی سے اختتام پذیر
July 07, 2026

ایس آئی ایف سی اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ 32ویں ٹیکسٹائل ایشیا نمائش 2026 لاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ اختتامی تقریب میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمان سیگل نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تین روزہ نمائش کے دوران اندازاً 35 کروڑ امریکی ڈالر سے زائد مالیت کے کاروباری معاہدے طے پائے۔ نمائش میں دو ہزار سے زائد عالمی برانڈز، 425 سے زائد کمپنیوں اور 55 ہزار سے زائد تجارتی نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ وسیع کاروباری سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں۔ جنوبی ایشیا کی اس بڑی ٹیکسٹائل نمائش میں آٹھ سے زائد ممالک کے تجارتی وفود نے شرکت کر کے پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر پر عالمی اعتماد کا اظہار کیا۔

نمائش کے دوران جدید مشینری، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ویلیو ایڈیشن کے شعبوں میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کے مواقع پیش کیے گئے۔ ایونٹ نے غیر ملکی سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور برآمدات کے فروغ کے لیے مؤثر پلیٹ فارم فراہم کیا۔ پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر عالمی سطح پر اپنی مسابقت اور برآمدی صلاحیت کے باعث مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے، جبکہ ٹیکسٹائل ایشیا نمائش نے اس شعبے کی عالمی مسابقت، برآمدی ترقی اور صنعتی استحکام کو نمایاں کیا۔