Saturday, 04 July 2026, 12:28:33 am
 
ایف بی آر نے مالی سال دو ہزار چھبیس کیلئے تیرہ ٹریلین روپے سے زائد کا سالانہ ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیا
July 01, 2026

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مالی سال دو ہزار پچیس ،چھبیس کیلئے ٹیکس وصولی کا اپنا سالانہ ہدف حاصل کر لیا ہے، جس کے تحت مجموعی ٹیکسوں کی مد میں تیرہ ٹریلین روپے سے زائد کی وصولی کے ذریعے اپنے نظرثانی شدہ ہدف کو سوفیصد پورا کیا گیا ہے۔

ٹیکس اتھارٹی نے مالی سال کے دوران پانچ سو ستانوے ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز ادا کیے۔

ریفنڈز کی ادائیگی کے بعد ایف بی آر کی نیٹ ٹیکس وصولی تیرہ ٹریلین روپے سے زائد رہی۔

ایف بی آر نے مالی سال د وہزار چھبیس کیلئے حکومت کے ریونیو کے مکمل حصول کو یقینی بناتے ہوئے بارہ اعشاریہ نو آٹھ تین ٹریلین روپے کا اپنا نظرثانی شدہ سالانہ خالص ٹیکس وصولی کا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا ہے۔