Saturday, 04 July 2026, 12:27:41 am
 
حکومت کی مربوط مالیاتی پالیسیوں سے معاشی استحکام حاصل ہوا، گورنر اسٹیٹ بینک
July 03, 2026

اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ اور مربوط مالیاتی پالیسیوں کی بدولت ملکی سطح پر معاشی استحکام حاصل ہوا ہے۔

آج کراچی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ نئے مالی سال میں بھی پاکستان کی اقتصادی ترقی جاری رہے گی۔

جمیل احمد نے کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ملک کی اقتصادی کارکردگی توقعات کے مطابق رہی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح گیارہ اعشاریہ آٹھ فیصد رہی جبکہ سالانہ مہنگائی کی شرح بھی متوقع حد کے اندر رہی۔

جمیل احمد نے کہا کہ مالی سال کے اختتام تک ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر ساڑھے پانچ ارب ڈالر سے بڑھ کر اٹھارہ ارب چالیس کروڑ ڈالر ہو گئے، جبکہ بیرونی واجبات میں پانچ ارب ڈالر کی کمی آئی۔