بتیسویں ٹیکسٹائل ایشیا انٹرنیشنل نمائش آج لاہور ایکسپو سینٹر میں شروع ہو رہی ہے۔
جنوبی ایشیا ء کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل اور گارمنٹس مشینری کی یہ سب سے بڑی نمائش خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور ای کامرس گیٹ وے پاکستان کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔
نمائش میں دنیا بھر کے دو ہزار سے زائد برانڈز، چار سو پچیس سے زیادہ کمپنیاں اور ستاون ہزار سے زائد تجارتی شرکاء حصہ لیں گے۔
چین، ترکیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، ملائیشیا، روس سمیت آٹھ سے زیادہ ممالک کے نمائش کنندگان اور وفود نمائش میں شرکت کریں گے۔
یہ نمائش پاکستان کے ٹیکسٹائل شعبے میں جدید ٹیکنالوجی، مصنوعات کی قدر میں اضافے، برآمدات اور صنعتی جدت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔