Friday, 10 July 2026, 02:34:47 am
 
وزیر خزانہ نے کاروباری اور مالیاتی شعبوں کی پائیدار ترقی کے لیے اصلاحات کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا
July 08, 2026

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کے کاروباری اور مالیاتی شعبوں کی پائیدار ترقی میں معاون اصلاحات میں مدد دینے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

وزیرِ خزانہ نے کاروباری سہولت کاری اور مؤثر ریگولیٹری فریم ورک کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے SECP کی جانب سے قوانین کے نفاذ کی کوششوں، بالخصوص ضوابط کی پاسداری نہ کرنے پر سرکاری ملکیتی اداروں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کو سراہا۔