Wednesday, 08 July 2026, 11:28:40 pm
 

مزید خبریں

 
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا پاکستان کی صنعتی ترقی میں کلیدی کردار
July 06, 2026

پاکستان میں صنعتی ترقی اور اصلاحاتی عمل میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا کلیدی کردار معیشت کے مختلف شعبوں میں نمایاں تبدیلیاں لا رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت 7 نئے سیمنٹ پلانٹس کیلئے 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری دی گئی ہے۔

ریگولیٹری رکاوٹوں کے خاتمے کے بعد 7 کمپنیوں کے منصوبوں کو پیشرفت ملی ہے۔ اسی سہولت کاری کے نتیجے میں لکی سیمنٹ نے کراچی پلانٹ کی اپ گریڈیشن مکمل کی اور پیداواری صلاحیت بڑھا دی ہے۔ اس توسیع کے بعد لکی سیمنٹ کی مجموعی پیداواری صلاحیت بڑھ کر 15.6 ملین ٹن سالانہ ہوگئی ہے۔