32ویں ٹیکسٹائل ایشیاء انٹرنیشنل نمائش کل سے لاہور ایکسپو سینٹر میں شروع ہورہی ہے۔
جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ٹیکسٹائل و گارمنٹس مشینری کی یہ نمائش خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اور ای ـ کامرس گیٹ وے پاکستان کے زیرِ انتظام منعقد ہوگی۔
نمائش میں 2 ہزار سے زائد عالمی برانڈز، 425 سے زائد کمپنیاں اور 57 ہزار سے زائد تجارتی مندوبین شرکت کریں گے۔
نمائش میں 8 سے زائد ممالک شرکت کریں گے، جن میں چین، ترکیہ، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا، ملائیشیا اور روس شامل ہیں۔
یہ نمائش جدید ٹیکنالوجی، ویلیو ایڈیشن، برآمدات اور صنعتی جدت کے فروغ کا اہم پلیٹ فارم بنے گی۔