Wednesday, 01 July 2026, 12:30:03 am
 
پاکستان اور چین کے درمیان کیپیٹل مارکیٹ تعاون میں تاریخی پیش رفت
June 28, 2026

پاکستان اور چین کے درمیان کیپیٹل مارکیٹس میں تعاون بڑھنے سے اقتصادی شراکت داری مزید مضبوط بنیادوں پر استوار ہو رہی ہے۔ پاک-چین مشترکہ ٹائر کمپنی (سروس لانگ مارچ ٹائرز) نے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تاریخی لسٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔ 

سروس لانگ مارچ ٹائرز پاکستان کے 'سروسز گروپ' اور چین کی' چاؤیانگ لانگ مارچ ٹائر کمپنی' کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ پاکستان میں چینی سرمایہ کاری سے قائم کسی کمپنی کی پہلی عوامی لسٹنگ ہےجو دونوں ممالک کے مالی تعاون میں اہم سنگِ میل ہے۔ 

کمپنی نے 28 ملین ڈالر حاصل کیے، جو پاکستان کے نجی شعبے کی تاریخ کا سب سے بڑا آئی پی او ثابت ہوا۔ اس سرمایہ کاری سے مقامی ٹائر سازی کی صلاحیت بڑھے گی، درآمدات پر انحصار کم ہوگا اور برآمدات کو فروغ ملے گا۔ 

دونوں ممالک ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (ETF) کی بنیاد پر مارکیٹ انفراسٹرکچر اور نئی سرمایہ کاری مصنوعات بشمول اسلامی فنانس میں تعاون بڑھائیں گے۔ پاکستان اور چین کے درمیان سرمایہ کاری، صنعتی ترقی اور مالیاتی تعاون کے روشن مستقبل کی عکاس ہے۔