گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے کراچی میں عظیم صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی کے 1296ویں عرس کی تقریبات کا افتتاح کردیا۔
انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
انہوں نے ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی اور قومی یکجہتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔
عظیم صوفی بزرگ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ حضرت عبداللہ شاہ غازی نے محبت، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام دیا۔
محمد نہال ہاشمی نے کہا کہ صوفیائے کرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں امن، رواداری اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔