Saturday, 08 February 2025, 02:43:52 am
 
سربراہ پاک فضائیہ کا سلطنت عمان کا دورہ، سول اورعسکری قیادت سے ملاقاتیں
February 07, 2025

عمان نے پاک فضائیہ کیساتھ تعاون کو توسیع دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

عمان کی سول اور عسکری قیادت نے اس خواہش کا اظہار پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو کے دورہ عمان کے دوران ملاقاتوں کے موقع پر کیا۔

ملاقاتوں کے موقع پر عمان کی قیادت نے دوطرفہ اور کثیر قومی فضائی مشقوں ، وفود کے تبادلے اور معلومات کے تبادلے کے پلیٹ فارمز کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

ملاقاتوں کے دوران پاک فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ دونوں ملکوں نے مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے اور پاک فضائیہ عمان کی شاہی فضائیہ کو تربیت اور مدد کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔