Saturday, 08 February 2025, 03:15:07 am
 
ہنگری کا پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کیلئے معاونت فراہم کرنے کا عزم
February 07, 2025

ہنگری نے پاکستان میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اس عزم کا اظہار اسلام آباد میں ہنگری کے برآمدات کے فروغ کے ادارے نے پاکستان ہنگری مشترکہ کمیشن برئے اقتصادی تعاون کے تیسرے سیشن میں کیا گیا۔

فریقین نے تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے مختلف شعبوں میں مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

فریقین نے مختلف شعبوں میں مواقع کی تلاش کیلئے مشترکہ منصوبوں پرتبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے خصوصی سرمایہ سہولت کونسل اور ہنگری کے سرمایہ کاری کے فروغ کے ادارے کے ذریعے تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر ہنگری کے نائب وزیر دفاع TAMAS VARGHA نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ سٹرٹیجک تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اورمشترکہ منصوبوں خصوصاً ہائی ٹیک صنعت توانائی اور دوسرے شعبوں میں تعاون کا خواہشمند ہے ۔