صنعتوں اور پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کے قریبی تعاون سے چینی کے نرخ مناسب سطح پر برقرار رکھے جائیں گے۔
انہوں نے اسلام آباد میں شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندزوں کی حوصلہ شکنی کے لئے تمام ضروری انتظامی اقدامات کیے جائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اشیائے صرف زیادہ نرخوں پر فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ بازار میں چینی مناسب قیمت پر دستیاب ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے لئے چینی کی قیمتوں کو حتمی شکل دینے کے لئے پیر کو اجلاس بلایا جائے گا۔