Saturday, 08 February 2025, 03:07:31 am
 
پاکستان کو غیر معمولی موسمیاتی تباہ کاریوں کا سامنا ہے،وزیراعظم
February 07, 2025

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ملکوں کو گرانٹ کی صورت میں مالی مدد کی ضرورت ہے تاکہ وہ قدرتی آفات سے محفوظ بنیادی ڈھانچہ تعمیر کرسکیں۔

انہوں نے انٹرنیشنل بریتھ پاکستان کانفرنس کے سلسلے میں اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایسی مدد کے بغیر ماحولیاتی ہم آہنگی اور ماحول دوست تبدیلی کی راہ ایک خواب ہی رہے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تغیرات دور حاضر کا نہایت اہم مسئلہ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ زہریلی گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن وہ موسمیاتی تبدیلی سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں شامل ہے جہاں موسمی حالات غیرمعمولی طورپر تبدیل ہورہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے ان مسائل سے نمٹنے کیلئے نظم ونسق میں اصلاحات ، پالیسی پر عملدرآمد اور استعداد میں اضافے کو ترجیح دی ہے ۔