Saturday, 08 February 2025, 02:50:18 am
 
آرمی چیف سے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز کی ملاقات
February 07, 2025

مالدیپ کی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس فورسز میجر جنرل ابراہیم حلمی نے بری فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے آج (جمعہ) راولپنڈی میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دوطرفہ دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

فریقین نے اہم علاقائی امور پر مشترکہ نقطہ نظر کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط بندھن پر اطمینان کا اظہار کیا۔

خطے کی تازہ ترین سکیورٹی صورتحال کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کیلئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے مالدیپ کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے پاک فوج کی غیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت ، لگن اور علاقائی استحکام میں اس کی خدمات کی تعریف کی۔