Saturday, 08 February 2025, 03:29:52 am
 
صدرمملکت ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے ہربن موجود
February 07, 2025

صدر آصف علی زرداری نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے ہربن چین پہنچے ہیں۔

ہربن آمد پر چین کے صدر شی جن پنگ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان بھی موجود تھے۔

کھیلوں کی افتتاحی تقریب سے پہلے صد ر آصف علی زرداری، صدر شی جن پنگ اور دیگر سربراہان مملکت ضیافت کیلئے روانہ ہوگئے۔